Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے ایک ہزار 334 نئے مریض، مزید گیارہ اموات

کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 380 ہو گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں بدھ 28 جولائی کو کورونا کے ایک ہزار سے زیادہ نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد گیارہ ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ 
بدھ کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 334 نئے مریض سامنے آئے جبکہ  ایک ہزار 79 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 11 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 8 ہزار 200 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 380 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 409 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض الشرقیہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 271 ہے جبکہ ریاض ریجن میں 260 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
مکہ ریجن میں 239، عسیر ریجن میں 127، جازان ریجن میں 82، القصیم ریجن میں 86، مدینہ ریجن میں 67، نجران ریجن میں 41، الحدود الشمالیہ میں 32 ،حائل ریجن میں 59، تبوک ریجن میں 32، الباحہ ریجن میں 25 اور الجوف ریجن میں 12 مریض سامنے آ ئے ہیں۔
اب تک پانچ لاکھ 22 ہزار 108 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے پانچ لاکھ 2 ہزار 528 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: