ویکسین کی دو کروڑ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں: وزارت صحت
سعودی عرب میں کورونا ویکسین کی دو کروڑ 50 لاکھ سے زیادہ خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’ ویکسین لگوانے والوں میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی مجموعی تعداد شامل ہے۔‘
’سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موجود 587 کورونا مراکز میں ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔‘
علاوہ ازیں میں کورونا ویکسین لگوانے والے طلبہ کی تعداد 10 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ’12 سال سے 18 سال کی عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔‘
پیر کو سبق نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 252 نئے مریض سامنے آئے جبکہ ایک ہزار 299 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
اب تک پانچ لاکھ 19 ہزار 395 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے پانچ لاکھ 428 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔