Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر کے ذریعے نئے کارکنوں کے بارے میں معلومات

’سہولت ابشر میں لاگ ان ہونے کے بعد تین مرحلوں میں ممکن ہوسکتی ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
ابشر انتظامیہ نے کہا ہے کہ آن لائن سروس کے ذریعہ کارکنوں اور وزٹروں کی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق یہ سہولت ابشر میں لاگ ان ہونے کے بعد تین مرحلوں میں ممکن ہوسکتی ہے۔
ابشر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ ’نئے کارکنوں اور وزٹروں کے بارے میں معلومات اور ان لوگوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں جن کے اقامے جاری نہیں ہوئے‘۔
’سروس کے ذریعہ گزشتہ تین ماہ کے دوران وزٹروں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں‘۔
’ابشر اکاؤنٹ کھولیں، کارکن پر کلک کریں، معلومات پر کلک کریں اور نئے کارکن اور وزٹروں پر جائیں، یہاں آپ کو تمام معلومات فراہم ہوں گی‘۔

شیئر: