Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

گھنے جنگلات کی وجہ سے آگ پرقابو پانے میں دشواری ہے-  (فوٹو: عاجل)
شمالی لبنان کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر دوسرے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا-
عاجل ویب سائٹ کے مطابق آگ عکار اور الھرمل کے جنگلات میں بدھ کو لگی تھی۔ 
سخت گرمی اور تیز ہواؤں کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا- گھنے جنگلات کی وجہ سے آگ پر قابو پانے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-  
القبیات میں ماحولیاتی کونسل کے چیئرمین انطوان ضاھر نے بتایا کہ جنگلات میں آگ بدھ کو دوپہر کے بعد لگی تھی- جنگلات میں نادر قسم کے پودے بھی جل کر راکھ ہو گئے- 
انطوان ضاھر نے مطالبہ کیا کہ لبنان کے سکیورٹی اہلکار پتہ لگائیں کہ آیا یہ آگ حادثاتی تھی یا اس میں کسی مجرمانہ عمل کا دخل ہے- 
انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے اچانک آگ کا لگ جانا اور بڑے پیمانے پر پھیل جانا شکوک و شبہات پیدا کر رہا ہے-  
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: