Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی بحریہ کے سربراہ کے لیے امارات کا اعلیٰ فوجی اعزاز

پاکستان کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نوازا گیا ہے۔
پاکستانی بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جمعرات کو جاری ہونے والے ٹوئٹر بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’اعزاز کی حوالگی کے حوالے سے اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔‘
تقریب میں یو اے ای مسلح کی افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زاید النہیان نے پاکستان کی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کو یو اے ای کے اعلیٰ میڈل سے نوازا۔
بیان کے مطابق ’یہ اعزاز ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کی کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔‘
ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پاکستانی بحریہ کے پہلے سربراہ ہیں جن کو اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔

شیئر: