مواصلاتی ٹاورز سے بیٹریاں چرانے والے غیر ملکی گرفتار
مواصلاتی کمپنی نے چوری کی وارداتوں کی رپورٹ درج کرائی تھی(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ پولیس نے مواصلاتی کمپنیوں کے ٹاورز سے بیٹریاں چوری کرنے میں ملوث پانچ غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان نے مواصلاتی کمپنی کے ٹاور سے 88 بیٹریاں چوری کی تھیں، ان کی قیمت ڈیڑھ لاکھ ریال کے لگ بھگ ہے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کرنے کے بعد متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مواصلاتی کمپنی نے بیٹریوں کی چوری کی وارداتوں کی رپورٹ درج کرائی تھی جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے ملزمان تک رسائی حاصل کرنے کے لیے منصوبہ تیارکیا۔