پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کیے جانے کے بعد 12 اگست تک متحدہ عرب امارات کے لیے بکنگ بند کر دی ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے سنیچر کو اردو نیوز کو بتایا کہ ’امارات کی جانب سے روانگی سے چار گھنٹے پہلے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط عائد کی گئی ہے اور فوری طور پر یہ سہولت پاکستان میں دستیاب نہیں ہے۔ اس وجہ سے بکنگ بند کی گئی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
فلائی دبئی نے پاکستان سے پروازیں معطل کر دیںNode ID: 589016
-
امارات مسافروں کے ریپڈ اینٹی جن ٹیسٹ قبول کرے: پاکستانNode ID: 589276