Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 آن لائن فراڈ کی سو وارداتوں میں ملوث 8 افراد

سرکاری و مالیاتی اداروں کا نام استعمال کرکے وارداتیں کی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے آن لائن فراڈ کی سو وارداتوں میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق پولیس کے ترجمان خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ ’ملزمان میں سے تین کا تعلق سعودی عرب، تین کا مصر، ایک کا انڈیا اور ایک کا پاکستان سے ہے‘۔
پولیس ترجمان نے بیان میں مزید کہا کہ’ ملزمان نے سرکاری و مالیاتی اداروں کا نام استعمال کرکے وارداتیں کی ہیں‘۔
ترجمان نے بتایا کہ’ ملزمان سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے نام پیغامات اور فرضی اشتہارات بھیج کر انہیں شیئرز اور سرمایہ کاری کے جھانسے دے رہے تھے‘۔
’یہ سارا کام مختلف پلیٹ فارموں سے آن لائن کیا جارہا تھا۔ 1.3 ہزار سم فرضی ناموں سے نکالی گئی تھیں۔ اندرون ملک موجود 8 افراد بیرون مملکت ملزمان کے ساتھ تعاون کررہے تھے۔ یہ لوگ رقوم ہتھیا کر اپنے بینک اکاؤنٹ میں جمع کرا رہے تھے‘۔
ترجمان نے بتایا کہ’ تمام ملزمان کو حراست میں لے کر ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا‘۔ 

شیئر: