سعودی وزارت تعلیم میں آئی ٹی سپروائزرعبدالسلام الحمزانی
کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی(فائل فوٹو عرب نیوز)
عبدالسلام الحمزانی ستمبر 2018 سے سعودی وزارت تعلیم میں آئی ٹی کے سپروائزر ہیں۔
عرب نیوزکے مطابق وہ فروری 2019 سے وزارت کے نیشنل سینٹر فار اکیڈمک ایکریڈیشن میں وزارتی کوچ اور نومبر 2018 سے سائبر اوشن اکیڈمی کے بانی رکن بھی رہے ہیں۔
عبدالسلام الحمزانی نے 2008 میں حائل یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس میں بیچلرز کی ڈگری مکمل کی اور 2014 میں کنگ عبدالعزیز یونیورسٹی سے تعلیمی ٹیکنالوجی میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی۔
ان کے تجربے میں جون 2008 سے فروری 2009 تک العلمیہ انسٹیٹیوٹ برائے کمپیوٹر اینڈ ٹیکنالوجی میں کمپیوٹر سائنسز میں بطور انسٹرکٹر کام کرنا شامل ہے۔
انہوں نے ستمبر 2010 اور جنوری 2011 کے درمیان حفر البطین میں نیو ہورائزنز کمپیوٹر لرننگ سینٹرز میں برانچ منیجر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے۔
الحمزانی اس وقت ریاض میں متعدد اداروں کے تکنیکی مشیر ہیں۔ انہوں نے اپنے تربیتی پروگراموں کو العلمیہ انسٹیٹیوٹ فار کمپیوٹر اینڈ ٹیکنالوجی اور دی نیو ہورائزنز کمپیوٹر لرننگ سینٹر میں منعقد کیا ہے۔
تربیتی پروگراموں میں انٹرنیٹ آف تھنگز، ٹریننگ ٹرینرز، ماناساتی پلیٹ فارم،کلاؤڈ کمپیوٹنگ سکیورٹی اور پروٹیکشن، ایکسل اور ڈیٹا بیس میں مہارت،کمپیوٹر مینٹیننس، سائبر سکیورٹی، کاروبار میں کمپیوٹر کا استعمال، ڈیٹا انٹری اور ورڈ پروسیسنگ شامل ہیں۔
الحمزانی نے بہت سے پروگرام مکمل کیے ہیں جیسے سسکو سے سی سی این اے نیٹ ورکنگ،نیشنل سینٹر فار اکیڈمک ایکریڈیشن سے سائبر سکیورٹی کا تعارف اور پبلک ایڈمنسٹریشن کے کمپیوٹر نیٹ ورکنگ۔