Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعرات کو شہابیوں کی بارش ہوگی

’شہابیوں کی بارش کے مشاہدے کا بہترین مقام جدہ سے 120 کلومیٹر دور ہے۔‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں جمعرات کو شہابیوں کی بارش دیکھی جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہرین فلکیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایک گھنٹے میں کم و بیش ایک شہاب کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔
فلکیاتی علوم کمیٹی کے سربراہ ماجد ابو زاہرہ نے کہا ہے کہ ’جن شہابیوں کی بارش کا مشاہدہ ہوگا انہیں برشاویات کہا جاتا ہے۔‘
’عام طور پر 17 سے 24 اگست تک وقفے وقفے سے شہابیوں کی بارش ہوتی رہے گی تاہم جمعرات 12 اگست کو ان کا نکتہ عروج ہوگا۔‘
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہابیوں کا بہترین مشاہدہ شہروں کی روشنی سے دور کیا جاسکتا ہے جہاں افق وسیع اور صاف نظر آرہا ہو۔‘
’شہابیوں کی بارش کے مشاہدے کا بہترین مقام جدہ سے 120 کلو میٹر دور عسفان کی وادی القمر ہے۔‘
’شہابیوں کی بارش کا آغاز رات 10 بجے سے شروع ہوگا اور ان کا نکتہ عروج رات 12 بجے کے بعد ہوگا۔‘

شیئر: