Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بندرگاہ سے 16 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

 نشہ آور گولیاں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں محکمہ زکوۃ و ٹیکس و کسٹم نے جدہ اسلامی بندرگاہ کے راستے 16 لاکھ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ منشیات ٹرک میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھی۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ’ جدہ اسلامی بندرگاہ پہنچنے والے ٹرک کی جدید سیکیورٹی ٹیکنالوجی کی مدد سے تلاشی کے دوران ٹرک کے فرش کے اندر چھپائی گئی نشہ آور گولیوں کا پتہ چلا‘۔
حکام نے بتایا نشہ آور گولیاں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی تھیں۔ 
محکمہ کسٹم نے بتایا کہ’ انسداد منشیات ادارے کے ماہرین کی مدد سے نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ محکمے کے افسران ہر طرح کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنانے کے لیے مسافروں اور تمام درآمدات و برآمدات کی کڑی نگرانی کرتے ہیں‘۔

شیئر: