Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین نہ لگوانے والے طلبہ غیرحاضر تصور ہوں گے: سعودی وزیر تعلیم

وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ’مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ جنہوں نے دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں صرف وہی کلاسز میں بیٹھ سکیں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی سکول واپسی کے لیے ان کی ویکسینیشن کی دونوں خوراکیں مکمل لگوانا لازمی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق وزیر تعلیم حماد الشیخ کا کہنا ہے کہ ’یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ اور وہ جنہوں نے ویکسین کی دو خوراکیں نہیں لگوائیں انہیں تعلیمی اداروں میں کلاسز لینے کی اجازت نہیں ہوگی اور ان کی رجسٹریشن بھی معطل کر دی جائے گی۔ ایسے طلبہ اس وقت تک غیرحاضر سمجھے جائیں گے جب تک وہ دونوں خوراکیں نہ لگوا لیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’مڈل اور ہائی سکول کے طلبہ جنہوں نے دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں صرف وہی کلاسز میں بیٹھ سکیں گے اور جنہوں نے ویکسینیشن کی دونوں خوراکین ابھی تک نہیں لگوائیں وہ غیرحاضر تصور ہوں گے۔‘
سعودی وزیر تعلیم نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے بیٹوں اور بیٹیوں، ان کے والدین، اساتذہ اور ممبران پر یہ زور دیتے ہیں کہ وہ احتیاط کریں اور ویکسین لگوائیں۔‘
واضح رہے کہ سعودی عرب میں سنیچر کو کووڈ19 کے 409 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ہو چکی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق ریاض میں سب سے زیادہ 126 کیسز ہیں جبکہ مکہ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 66 ہے۔ مملکت کے باقی علاقوں میں یہ تعداد 50 سے کم ہے۔
سعودی عرب میں اس مہلک وبا سے مزید 11 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہزار 469 ہو گئی ہے۔

شیئر: