Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری امیر کی یو اے ای کے وفد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر بات چیت

قطر کے امیر نے متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یو اے ای کے لوگوں کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش رکھتے ہیں۔(فوٹو: اے ایف پی)
قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ تہنون بن زید النہیان کی سربراہی میں ایک وفد سے ملاقات کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فریقین نے باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر خیالات کا تبادلہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے اور سرمایہ کاری کے منصوبوں پر پر بات چیت کی ہے۔
شیخ تہنون بن زاید النہیان نے قطر کے امیر کو متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان، دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان کی طرف سے مبارکباد دی۔
دوسری جانب قطر کے امیر نے بھی متحدہ عرب امارات کی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یو اے ای اور اس کے لوگوں کی مزید ترقی اور خوشحالی کی خواہش رکھتے ہیں۔

شیئر: