Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ میں ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی پر 103 افراد گرفتار

گرفتار افراد کو متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا- (فوٹو اخبار 24)
مکہ مکرمہ پولیس نے ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر 103 افراد کو حراست میں لے لیا-
یہ لوگ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی رپورٹ آنے  پر ہاؤس آئسولیشن اور بیرون مملکت سے سعودی عرب پہنچنے پر ہوٹل قرنطینہ کی پابندی کی خلاف ورزی کررہے تھے-
ایس پی اے کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ  ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست لے کر قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی-  جرمانے کے لیے انہیں متعلقہ ادارے کی تحویل میں دے دیا گیا-
سعودی قانون  صحت کے بموجب ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ کی خلاف ورزی قابل سزا جرم ہے- اس پر دو لاکھ ریال تک کا جرمانہ  مقرر ہے دو برس تک قید بھی ہوسکتی ہے- دونوں سزائیں بیک وقت بھی دی جاسکتی ہیں- خلاف ورزی دہرانے پر سزا دگنی مقرر ہے-
اگر خلاف ورزی کرنے والے غیرملکی ہوتا ہے تو اسے جرمانے اور سزا کے بعد مملکت سے بے دخل کرکے بلیک لسٹ کردیا جاتا ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: