Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دنیا کے گرم ترین علاقوں میں عرفات سرفہرست

’ریجن میں گرمی کی لہر جاری ہے تاہم مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں گرمی کی شدت زوروں پر ہے‘: فائل فوٹو
میدان عرفات میں اتوار کے روز انتہائی گرمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ تھا۔
طقس العرب ویب سائٹ کے مطابق عرفات نے اتوار کے دن گرمی کا ریکارڈ توڑتے ہوئے دنیا کے گرم ترین مقامات میں سرفہرست آگیا۔
ویب سائٹ کا کہنا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں گرم اور خشک ہوا کی لہر سے پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا‘۔
’پورے ریجن میں گرمی کی لہر جاری ہے تاہم مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں گرمی کی شدت زوروں پر ہے‘۔
واضح رہے کہ گرم علاقوں کی فہرست میں اول نمبر عرفات ہے جبکہ دوسرے نمبر پر عراق کا علاقہ خناقین جبکہ تیسرے نمبر پر ایران کا علاقہ اہواز ہے جبکہ چوتھے نمبر پر کربلا ہے۔

شیئر: