گھر میں مرغیاں پالنے اور فروخت کرنے والے غیر ملکی گرفتار
’چھاپہ مارکر مرغیاں ضبط کی گئیں اور وہاں موجود سامان تلف کردیا گیا‘ (فوٹو: سبق)
جدہ میونسپلٹی نے بغدادیہ محلے میں واقع مکان پر چھاپہ مارا ہے جسے غیر ملکیوں نے مرغیاں پالنے اور فروخت کرنے کے لیے استعمال کر رکھا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق منفی مظاہر کے انسداد کے لیے کام کرنے والی کمیٹی کے سربراہ انجینئر عمرو الدقس نے کہا ہے کہ ’غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا ہے‘۔
’مذکورہ افراد نے گھر میں صحت معیار کا خیال رکھے بغیر مرغیاں پال رکھی تھیں جنہیں وہ ذبح کرنے کے بعد مارکیٹ میں فروخت کیا کرتے تھے‘۔
’بلدیہ کے تفتیشی افسروں نے مذکورہ مکان کی نشاندہی کی جس کی بنا پر چھاپہ مارکر مرغیاں ضبط کی گئیں اور وہاں موجود سامان تلف کر دیا گیا ‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’صحت معیار اور قانونی ضابطوں کے اولین نگران شہری اور غیر ملکی ہیں جنہیں چاہئے کہ جہاں کہیں بھی بے ضابطگی دیکھیں تو بلدیہ کو مطلع کر دیں‘۔