کورونا کے کیسز میں مزید کمی، چوبیس گھنٹے میں 120 نئے مریض
فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 602 رہ گئی ہے( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں اتوار 5 ستمبر کو بھی 200 سے کم نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ فعال کیسز کی تعداد میں بھی کمی آئی ہے۔
اتوار کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 120 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 219 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 7 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر آٹھ ہزار 579 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد کم ہو کر 2 ہزار 602 رہ گئی ہے، جن میں سے 723 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض ریاض ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 35 ہے جبکہ مکہ ریجن میں 22 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
الشرقیہ ریجن 14، جازان ریجن میں 9، مدینہ ریجن میں 8،عسیر ریجن میں 7، قصیم ریجن میں8، نجران ریجن میں 6، تبوک ریجن میں 3، حائل ریجن میں 4، الحدود الشمالیہ میں2 ،الجوف ریجن میں 2 اور اور الباحہ ریجن میں ایک ، ایک مریض سامنے آئے۔
اب تک پانچ لاکھ 45 ہزار 243 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے پانچ لاکھ 34 ہزار 62 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘