متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ایک ہزار سے 50 ہزار درہم تک جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظبی میں پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کو ان جرمانوں کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔
سفارت خانے کی ترجمان نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’سفارت خانے نے اماراتی قوانین سے متعلق ہدایات اردو میں کمیونٹی کو پہنچا دی ہیں تاکہ وہ خلاف ورزیوں سے اجتناب کرتے ہوئے جرمانے سے بچ سکیں۔‘
مزید پڑھیں
-
امارات کا سیاحتی ویزہ، سیاحوں کے لیے کن باتوں کا جاننا ضروری ہے؟Node ID: 595666
-
متحدہ عرب امارات کا غیرملکیوں کے لیے نئے ’گرین ویزا‘ کا اعلانNode ID: 597486