Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں حسین بن علی شاہراہ یکطرفہ کردی گئی

نجران محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ مخالف سمت میں جانے والی ٹریفک کے لیے متبادل راستے موجود ہیں۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
نجران محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ حسین بن علی شاہراہ کو آج سے یکطرفہ کر دیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شاہراہ ہمیشہ کے لیے یکطرفہ کر دی گئی ہے۔‘
’حسین بن علی شاہراہ شروع سے لے کر صہیب بن سنان چوک تک شمال سے جنوب تک آنے والی ٹریفک کے لیے ہوگی۔‘
محکمے نے کہا ہے کہ ’علاقے میں ٹریفک ازدحام کو مدنظر رکھتے ہوئے نجران گورنریٹ کے تعاون سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔‘
’مخالف سمت میں جانے والی ٹریفک کے لیے متبادل راستے موجود ہیں جنہیں اختیار کیا جاسکتا ہے۔‘

شیئر: