Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے 833 نئے مریض

 متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 26 ہزار 25 ہوگئی ہے(فائل فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کورونا کے کیسز کی تعداد کم ہورہی ہے۔ بدھ 8 ستمبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے میں 833 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وازارت صحت کے حوالے سے بتایا کہ’ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 26 ہزار 25 ہوگئی ہے‘۔
 وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے مزید 2 لاکھ 82 ہزار 15 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے مزید 3 مریض چل بسے، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 53 ہوگئی ہے‘۔
 ’متاثرہ مریضوں میں سے ایک ہزار 217 مکمل صحتیاب ہوگئے۔ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ 16 ہزار 231 ہوگئی ہے‘۔ 
 وزارت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلے کی پابندی جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 78 ہزار 495 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک ویکسین کی ایک کروڑ 86 لاکھ 36 ہزار 711 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: