الباحہ : دیوار گرنے سے ایک ایشیائی کارکن ہلاک متعدد زخمی
اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمرکی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں(فوٹو، سبق)
الباحہ ریجن کے ایک گاوں میں عمارت کی دیوار گرنے سے متعدد ایشیائی کارکن زخمی جبکہ ایک ہلاک ہو گیا ـ دیوار گرنے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں ـ
سبق نیوز کو موصولہ اطلاعات کے مطابق الباحہ ریجن کے نواحی گاوں میں ایک عمارت جہاں ایشیائی کارکن مقیم تھے کی دیوار گرگئی ـ
دیوار گرنے سے ایک کارکن موقعے پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ متعدد کارکنوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے ـ
شہری دفاع اور ہلال الاحمر کی ٹیمیں جائے وقوعہ پرپہنچ گئیں جنہوں نے ملبے تلے دبے ہوئے کارکنوں کو نکالا اور انہیں طبی امداد دینے کے بعد زیادہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ـ ہلاک ہونے والے کی نعش سرد خانے میں رکھوا دی گئی