سعودی عرب لندن میں ہونے والی دفاعی نمائش میں شرکت کرے گا
جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز سعودی پویلین قائم کرے گی۔(فوٹو العربیہ)
سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز لندن میں ہونے والی ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی آف ملٹری انڈسٹریز( ڈی ایس ای آئی ) نمائش میں شرکت کرے گی۔ نمائش 14 سے 17 ستمبر کو اکسیل لندن سینٹر میں ہو رہی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نمائش میں سعودی پویلین قائم کرے گی۔
سعودی عرب کا لوگو ’مملکت میں سرمایہ کاری کرو‘ ہوگا۔ سعودی عرب 2030 تک عسکری سامان اور اشیا کے لیے مقرر پچاس فیصد سے زیادہ بجٹ اندرون ملک عسکری صنعتوں پر خرچ کرنے کا ہدف مقرر کیے ہوئے ہے۔
جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نے ستمبر 2019 کے دوران مملکت میں اسلحہ اور فوجی سازوسامان تیار کرنے والی فیکٹریاں کھولنے کے لیے درخواستیں وصول کی ہیں۔ سال رواں کی پہلی ششماہی کے آخر تک 99 ملکی بین الاقوامی اور مشترکہ کمپنیوں نے لائسنس حاصل کیے۔
اتھارٹی نے سرکاری اور پبلک سیکٹرز کے شرکا کے اشتراک سے متعدد ورکشاپس قائم کرکے 74 پروجیکٹس کی نشاندہی کردی۔ سعودی عرب، لندن کی دفاعی نمائش میں اپنے یہاں عسکری سرمایہ کاری کے امکانات کواجاگر کرے گا۔