Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار 900 خلاف ورزیاں

سب سے کم خلاف ورزیاں نجران میں ریکارڈ کی گئی ہیں( فوٹو عاجل)
سعودی وزارت داخلہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں سے متعلق اتوار کو اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ  گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت بھر میں کورونا ایس او پیز کی 22 ہزار 900 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان میں کہا  کہ سب سے زیادہ خلاف ورزیاں ریاض ریجن میں 8 ہزار ریکارڈ کی گئی ہیں۔ الشرقیہ ریجن دو ہزار 800، مدینہ منورہ اور مکہ  مکرمہ 2 ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں۔ 
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سب سے کم خلاف ورزیاں 180 نجران میں ریکارڈ کی گئی ہیں جبکہ قصیم، الجوف، حدود شمالیہ، عسیر، تبوک، جازان اور باحہ میں بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں۔
وزارت داخلہ نے سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو پھر ہدایت کی ہے کہ وہ ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں اور اس حوالے سے متعلقہ اداروں نے جو ہدایات دی ہوئی ہیں ان کا احترام کریں۔ 

شیئر: