Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب سمیت جی سی سی ممالک میں الیکٹرانک گیمز کی مارکیٹ کا حجم 820 ملین ڈالر

سعودی عرب میں الیکٹرانک گیمز کھیلنے والوں کی تعداد 3 ملین ہوچکی- (فوٹو: مال ویب)
مشرق وسطی میں الیکٹرانک گیمز مارکیٹ کا حجم 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران غیرمتوقع طور پر 6.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ یہ بات ’نیوزو‘ نے اپنی رپورٹ میں بتائی ہے۔
ایس ٹی سی پلے الیکٹرانک گیمز اور سپورٹس گیمز کے شائقین کمیونٹی قائم کرنے کے لیے بھاری سرمایہ کاری کر رہی ہے۔ سعودی عرب سمیت جی سی سی ممالک میں الیکٹرانک گیمز کی مارکیٹ کا حجم 820 ملین ڈالر کا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیوزو نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں کھلاڑیوں کی تعداد 200 ملین کی حد عبور کر گئی جبکہ سعودی عرب میں الیکٹرانک گیمز کھیلنے والوں کی تعداد 3 ملین سے اوپر ہوچکی ہے ان میں فالوورز بھی ہیں۔
ایس ٹی سی گروپ نے سعودی ای سپورٹس آرگنائزیشن کے ساتھ سٹراٹیجک شراکت قائم کر کے ایس ٹی سی پلے  پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے۔ یہ غیر روایتی نیا روٹ ہے- اس سے کھلاڑیوں کے حلقوں میں الیکٹرانک گیمز اور سپورٹس ٹورنامنٹس میں مسابقت کا ماحول قائم ہوگا۔
ایس ٹی سی پلے  کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ٹورنامنٹس میں حصہ لینے اور نقد انعامات جتینے کے  مواقع فراہم کررہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: