Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سنہ 2024 تک فضائی سفر مکمل طور پر بحال ہونے کی توقع ہے‘

بوئنگ کے مطابق جولائی میں 84 فیصد اندرون ملک سفر 2019 کی پوزیشن پر آچکا ہے (فوٹو اے ایف پی)
طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے کہا ہے کہ دنیا بھر کمرشل ایوی ایشن کی مارکیٹ 2024 تک مکمل طور پر بحال ہو جانی چاہیے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بوئنگ کی سالانہ مارکیٹ آؤٹ لُک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوئنگ نے اگلی دہائی میں ایئرو سپیس میں گذشتہ سال کی 8.5 کھرب ڈالرز کی پروجیکشن کے مقابلے میں نو کھرب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔
بوئنگ کے چیف سٹریٹیجی آفیسر مارک ایلن نے کہا کہ ’ہماری انڈسٹری بحال ہو رہی ہے اور نئی عالمی ضروریات کو اپنا رہی ہے، اور ہم ایئروسپیس کی آنے والے وقت میں ترقی کے بارے میں پراعتماد ہیں۔‘
’ہمیں اس وجہ سے حوصلہ افزائی مل رہی ہے کیونکہ سائنسدانوں نے بہت جلد ویکسین تیار کر لی اور مسافر بھی فضائی پر بھرپور اعتماد کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔‘
گذشتہ برس کے خزاں میں کی جانے والی پروجیکشن کے مقابلے میں اب بوئنگ اگلی دہائی میں کمرشل جہازوں کے آرڈرز اور ایوی ایشن سروسز میں اضافہ دیکھ رہی ہے۔
ڈیفینس اور سپیس کی طلب میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بوئنگ کی کمرشل مارکیٹنگ کے بائب صدر ڈیرن ہولسٹ کا میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ ’ہمیں آگے بڑھنے دو برس نقصان ہوا۔ تاہم ہم 2023 کے آخر تک یا 2024 کے آغاز میں کورونا وائرس آنے سے پہلے کی صورتحال میں واپس جانے کی پیش گوئی کر رہے ہیں۔‘
بوئنگ کا کہنا ہے کہ ’20 برس کی گروتھ آؤٹ لُک‘ اپنی جگہ مستحکم ہے اور مسافر اوسطاً چار فیصد رہے گی۔
سفری پابندیوں میں نرمی کے بعد بیرون ملک سفر کے مقابلے میں اندرون ملک فضائی سفر میں زیادہ تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
بوئنگ کے مطابق جولائی میں 84 فیصد اندرون ملک سفر 2019 کی پوزیشن پر آ چکا ہے۔
بوئنگ 2040 تک 32 ہزار 500 نئے بوئنگ طیاروں کی طلب کی توقع کر رہی ہے۔ یہ وہی پشین گوئی ہے جو کورونا وائرس کی وبا آنے سے پہلے کی جا رہی تھی۔

شیئر: