تین براعظموں کے 52 ملکوں کی سیر موٹر سائیکل پر کرنے والا سعودی سیاح
تین براعظموں کے 52 ملکوں کی سیر موٹر سائیکل پر کرنے والا سعودی سیاح
جمعرات 16 ستمبر 2021 5:36
فہد الزھرانی کو موٹر سائیکل پر سیر و سیاحت کا شوق ہے- (فوٹو: العربیہ)
سعودی ٹیچر فہد الزھرانی نے موٹر سائیکل پر تین براعظموں کے 52 ملکوں کی سیر کا ریکارڈ قائم کر دیا-
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی سیاح فہد الزھرانی کا کہنا ہے کہ وہ وبا کے زمانے میں کیپ ٹاؤن دریافت کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے-
فہد الزھرانی نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کے دارالحکومت کی سیر کا پروگرام صحت حالات کی وجہ سے بڑا چیلنج ہے- جنوبی افریقہ ویزوں کے اجرا میں مشکلات پیدا کرتا ہے آسانی سے ویزہ جاری نہیں کرتا-
الزھرانی نے کہا کہ انہوں موٹر سائیکل پر سیر و سیاحت کا شوق ہے اور وہ اپنے اس شوق کو وطن عزیز کی سربلندی اور اپنے معاشرے کی وکالت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں- وہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو بتائے کہ سعودی معاشرہ رواداری کا علمبردار ہے اور دنیا بھر کے ممالک و اقوام کے ساتھ پیار و محبت اور امن و سلامتی کے رشتے استوار کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے-
الزھرانی نے بتایا کہ انہوں نے موٹر سائیکل پر سعودی عرب کے متعدد علاقوں کی سیر کی- یہاں کے تاریخی مقامات کا حسن دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے- پرکشش تاریخی اور ثقافتی خزانوں سے مالا مال ہے- ہر ماہ مملکت کے کسی نہ کسی علاقے کے سفر پر مہم جوئی کے لیے روانہ ہوجاتا ہے- وڈیو سے تاریخی مقامات کے تعارف کا کام بھی انجام دے رہا ہے-
انہوں نے بتایا کہ وہ مملکت کے تمام شہروں اور کمشنریوں کی سیر کر چکا ہیں البتہ یمن کی سرحدوں کے قریب واقع شرورۃ کی سیر ابھی باقی ہے-
فہد الزھرانی کا کہنا ہے کہ سیر و سیاحت کے دوران انہوں نے کافی کچھ سیکھا اور کئی ناقابل فراموش واقعات بھی پیش آئے- انہوں نے عمان میں خون کا عطیہ دے کر وطن عزیز کا سر بلند کیا- اردن میں نابیناؤں کی انجمن کا دورہ کیا- دبئی میں سینے کے کینسر کے خطرات کی آگہی مہم میں شریک رہا- یتیموں کی انجمنوں کے دورے کیے- سگریٹ نوشی اور تمباکو نوشی کے نقصانات سے مطلع کرنے والی آگہی مہم میں شریک ہوا- کھیلوں، سیاحت اور تفریحات کے متعدد میلوں میں رضاکارانہ طور پر حصہ لیتا رہا-
فہد الزھرانی گریجویٹ ہے- استاد ہے- وہ 2014 سے لے کر اب تک 52 ملکوں کی سیر کر چکے ہیں- اردن، مصر اور خلیج کے عرب ممالک کی سیر موٹر سائیکل پر کی ہے-
انہوں نے بتایا کہ سب سے مشکل دن وبا کے زمانے کے تھے- کورونا وبا کی وجہ سے اس کے بہت سارے منصوبے اور سفر کے پروگرام معطل ہو گئے- پی سی آر، ویکسینیشن، ہیلتھ پاسپورٹ وغیرہ ایسے مسائل ہیں جن سے نمٹنا آسان نہیں-
فہد الزھرانی کو موٹر سائیکل کے علاوہ گھڑسواری، ہائیکنگ، کھانا بنانے اور فوٹو گرافی کا بھی شوق ہے-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کیخبروں کے لیے”اردو نیوز“گروپ جوائن کریں