سعودی عرب میں مملکت آنے والے افراد کے لیے نئے ضوابط، سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول مقیم غیر ملکیوں پر لاگو ہونے سمیت ٹریفک حادثے اور فیملی وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کر سکنے سے متعلق وضاحت گذشتہ ایک ہفتے کے دوران قارئین کی توجہ حاصل کرنے والی اہم خبریں رہیں۔
اس کے علاوہ ہفتہ رفتہ کے دوران سعودی عرب سے اہم خبریں کون سے رہیں؟ گذشتہ ہفتے کی چند اہم خبروں کی جھلکیاں:
سعودی عرب آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان
مزید پڑھیں
-
اقامے کی مدت ختم ہو گئی، خود کار طریقے سے تجدید کب ہوگی؟Node ID: 598436
-
فیملی کے وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟Node ID: 600996
-
ریاض میں اجتماعی لڑائی میں ملوث 14 افراد گرفتارNode ID: 601411
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے نئے ضوابط کا اعلان کیا جا رہا ہے۔
محکمہ شہری ہوا بازی نے کہا ہے کہ ’نئے ضوابط کے مطابق سعودی عرب آنے والے ایسے مسافر جنہوں کورونا ویکسین نہیں لگائی یا ملک میں تصدیق شدہ ویکسین کی ایک خوراک لے رکھی ہے انہیں ملک پہنچنے کے بعد 5 دن کے لیے قرنطینہ کرنا ہوگا‘۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
’سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول مقیم غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا‘
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ’ سفری پابندیاں ختم کرنے کا اصول سعودی شہریوں پر ہی نہیں بلکہ مقیم غیرملکیوں پر بھی لاگو ہوگا‘۔

سرکاری خبررسا ں ایجنسی ایس پی اے اور اخبار 24 کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان طلال الشلھوب نے کہا کہ’ حالیہ دنوں میں جن ملکوں پر سے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کا فائدہ سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں دونوں کو ہوگا۔‘
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تین شاہی فرامین جاری کردیے
شاہ سلمان نے عبدالعزیز بن ابراہیم بن حمد الفیصل کو النفیسی کی جگہ خادم حرمین شریفین نجی امور ادارے کا سربراہ بدرجہ وزیر تعینات کیا ہے۔
ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے انجینیئر ماجد بن محمد المزید کو سائبر سیکیورٹی نیشنل اتھارٹی کا گورنر بدرجہ وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
جدہ میں خطرناک ٹریفک حادثے میں ڈرائیور ہلاک
جدہ اور مکہ کے درمیان ٹیکنالوجی کالج کے قریب ٹریفک حادثے کے باعث گاڑی کئی مرتبہ الٹ گئی جس کے باعث ڈرائیور ہوا میں اڑ گیا اور فٹ پاتھ پر گر کر ہلاک ہوگیا ہے۔
حادث عند #منعطف_الكليه_التقنيه بـ #جدة يتسبب بتطاير قائد المركبة
- رحمه الله - pic.twitter.com/Vcl5VDDe53— #قبل_قليل (@QblQlel) September 13, 2021
محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ہلاک ہونے والا ڈرائیور سعودی شہری ہے‘۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
فیملی کے وزٹ ویزے کو اقامہ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے؟
کورونا وائرس کے سبب سعودی عرب نے پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش سمیت متعدد ممالک سے براہ راست پروازوں کی آمد پرمشروط پابندی عائد کر رکھی ہے۔
سعودی اعلی حکام نے کورونا وائرس کے سبب جن ممالک سے لوگوں کے براہ راست آنے پرپابندی عائد کی ہے وہاں رہنے والے اقامہ ہولڈرز کی سہولت کےلیے اقامہ اور خروج وعودہ کی مدت میں خود کارطریقے سے 30 نومبر 2021 تک کی توسیع کی سہولت دی ہےـ
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
غیر ملکی کارکنان کا معاہدہ ملازمت، نجی اداروں پر نئی پابندی
سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے نجی اداروں پر غیرملکی ملازمین کی ملازمت کے معاہدوں کی توثیق ‘قوی‘ ای پلیٹ فارم کے ذریعے کرانے کی پابندی عائد کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ڈیوٹی شروع کرنے کی تاریخ سے غیر ملکی ملازم کے معاہدہ ملازمت کی توثیق قانونا ضروری ہے۔

یہ پابندی آجر اور اجیر کے حقوق کے تحفظ اور ملازمت کا مثالی ماحول فراہم کرنے کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
ٹریفک خلاف ورزیوں کی پالیسی اور جرمانے کا طریقہ کار تبدیل ہوگا
سعودی حکومت نے ٹریفک خلاف ورزیوں کی پالیسی اور جرمانے وصول کرنے کا طریقہ کار تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق باخبر ذرائع نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت ٹریفک جرمانے کی وصولی کی مقرر ہوگی اور متعینہ تاریخ کے اندر جرمانہ جمع کرنا ہوگا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مقررہ وقت پر جرمانہ جمع نہ کرانے والے کو ٹریفک کورٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح ٹریفک کورٹ خلاف ورزی کرنے والے کو جرمانہ ادا کرنے کا پابند بنائے گی۔

سعودی عرب 2016 سے ٹریفک سلامتی کے نظام کو بہتر اور مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ حکومت چاہتی ہے کہ ٹریفک خلاف ورزیوں سے ہونے والی اموات اور حادثات کم سے کم ہوں۔
مزید تفصیل کے لیے یہاں کلک کریں
سعودی ولی عہد، امیر قطر اور اماراتی مشیر کی دوستانہ ملاقات، سوشل میڈیا پر تصویر وائرل
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر شیخ تمیم بن حمد اور امارات میں قومی سلامتی کے مشیر شیخ طحنون بن زاید کی بحیرہ احمر میں دوستانہ ماحول میں ملاقات کی تصویر اور وڈیو وائرل ہے۔
ولی عہد کے نجی دفتر کے ڈائریکٹر بدر العساکر نے ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر تینوں رہنماؤں کا گروپ فوٹو جاری کیا ہے۔ اس میں تینوں تفریحی موڈ میں نظر آرہے ہیں۔
بدر العساکر نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’ بحیرہ احمر میں برادرانہ اور دوستانہ ملاقات، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، امیر قطر اور امارات کے قومی سلامتی مشیر ایک ساتھ‘۔
