Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا ضروری ہے؟

’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ ایپ پرپیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت ہے (فوٹو: وزارت صحت ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’کورونا وائرس کی نئی تبدیل ہونے والی شکل سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک لگوانا انتہائی اہم ہےـ‘
ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت صحت نے ویکسین کی دوسری خوراک کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکل سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین کی دوسری خوراک انتہائی اہم ہےـ  
ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے بعد انسانی جسم میں قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے اور جسمانی نظام وائرس کی تبدیل ہونے والی شکل کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کی صلاحت پیدا کرلیتا ہےـ 
وزارت صحت کا مزید کہنا تھا کہ ’مملکت میں کورونا ویکسین کی سہولت تمام ریجنز میں فراہم کی جارہی ہےـ اس ضمن میں چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں بھی ویکسینیشن سینٹرز کام کررہے ہیں جہاں شہریوں اور تارکین وطن کو مفت کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین لگائی جارہی ہے ـ‘
وزارت صحت کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کے لیے ’توکلنا‘ اور ’صحتی‘ ایپ پر پیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت جاری کی گئی ہے جس کے ذریعے ہر شخص باآسانی وقت حاصل کرسکتا ہےـ 
ویکسین لگوانے کے لیے پیشگی وقت حاصل کرنے کی سہولت کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ اس کا بنیادی مقصد سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرنا ہے تاکہ بہتر انداز میں لوگوں کو ویکسین کی سہولت فراہم کی جاسکےـ 
واضح رہے کورونا ویکسین کے آغاز میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کورونا سے شفایاب ہونے والے ایک ہی ویکسین لگائیں گے تاہم بعد ازاں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کی گئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ کورونا کی نئی شکل سے محفوظ رہنے کے لیے صحت یاب ہونے والے افراد کے لیے بھی ویکسین کی دوسری خوراک لینا ضروری ہے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: