سعودی عرب، کویت اور امارات میں تیز ترین 5 جی نیٹ ورک
’یہ فہرست جون اور اگست کے درمیان فراہم کی جانے والی سروس کا جائزہ لینے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
دنیا بھر میں 5 جی نیٹ ورک کی تیز ترین سروس فراہم کرنے میں سعودی عرب، کویت اور امارات بھی شامل ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انٹرنیٹ اور نیٹ ورکنگ سروس کا جائزہ لینے والے عالمی ادارے اوپن سگنل نے دنیا کے دس ممالک کی فہرست جاری ہے۔
ادارے کا کہنا ہے کہ 5 جی نیٹ ورک میں تیز ترین سروس فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں ڈاؤن لوڈنگ کا جائزہ لیا گیا ہے۔
یہ فہرست جون اور اگست کے درمیان فراہم کی جانے والی سروس کا جائزہ لینے کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے۔
عرب ممالک کی سطح پر امارات سرفہرست ہے جس کے بعد سعودی عرب کا نمبر آتا ہے جہاں ڈاؤن لوڈنگ سپیڈ 302.2 میگا بائٹ ہے۔
اس کے بعد کویت کا نمبر آتا ہے جہاں ڈاؤن لوڈ سپیڈ 248.7 میگا بائٹ ہے جبکہ سعودی عرب تیسرے نمبر پر ہے جاں 246.2 میگا بائٹ ڈاؤن لوڈنگ سپید ہے۔
واضح رہے کہ فہرست میں جنوبی کوریا کو اول، تائیوان کو دوسرے اور ناروے کو تیسرے نمبر پر رکھا گیا ہے۔