جنرل الرویلی سے روسی جنرل سٹاف اکیڈمی کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی افواج کے چیف آف سٹاف جنرل فیاض الرویلی سے بدھ کو روسی جنرل سٹاف اکیڈمی کے کمانڈر نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق باہمی دلچسپی کے متعدد امور کے علاوہ روس اور سعودی عرب کے درمیان عسکری تعاون کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
باہمی دلچسپی کے متعدد امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے(فوٹو ایس پی اے)
اس موقع پر سعودی محکمہ خفیہ کے سربراہ، سٹراٹیجک پلاننگ کمیشن کے سربراہ، کمانڈ اینڈ سٹاف فیکلٹی کے کمانڈر شریک ہوئے جبکہ روس کی جانب سے اکیڈمی کمانڈر کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کے ارکان مذاکرات میں شریک رہے۔