اتحاد ریل نے 139 کلو میٹر طویل ٹرین ٹریک مکمل کر لیا ہے جس کے تحت متحدہ عرب امارات کو سعودی عرب کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق قومی ریلوے منصوبے کے تحت کل 1200 کلو میٹر طویل ٹرین ٹریک تعمیر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
خلیجی ممالک کو ریلوے سے جوڑنے کے منصوبے پر پیش رفتNode ID: 512651
امارات کے سرکاری ٹرانسپورٹ آپریٹر نے کہا ہے کہ منصوبے کے دوسرے سٹیج کے پہلے پیکج پر کام مکمل ہو چکا ہے جس میں حال ہی میں مکمل ہونے والا ٹریک بھی شامل ہے جو ابو ظبی کے مغربی شہر الغویفات سے جوڑتا ہے۔
قومی ریلوے منصوبے کے تحت نہ صرف متحدہ عرب امارات کی سات ریاستوں کو آپس میں جوڑا جائے گا بلکہ ہمسایہ خلیجی ممالک کے ساتھ بھی لنک قائم ہوگا۔
استكمال الأعمال الإنشائية للحزمة أ من المرحلة الثانية من مشروع "#قطار_الاتحاد "
(وام)@Etihad_Rail#الرؤية_بلا_حدود pic.twitter.com/2Sc7YHS5E6
— صحيفة الرؤية (@Alroeya) September 29, 2021