Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلوچستان میں آنے والے زلزلے پر سعودی عرب کا اظہار افسوس

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں‘ (فوٹو:اے ایف پی)
سعودی وزارت خارجہ نے بلوچستان کے علاقہ ہرنائی میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’اس مشکل گھڑی میں ہم اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ ہیں‘۔
’سعودی عرب کو زلزلے کے باعث ہونے والی اموات پر انتہائی دکھ ہے۔ لوحقین سے ہم اظہار تعزیت کرتے ہیں‘۔
سعودی عرب نے کہا ہے کہ ’پاکستانی حکومت اور عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اللہ تعالی زخمیوں کو جلد شفا عطا فرمائے‘۔

شیئر: