Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فالکن میلے میں دو باز ایک لاکھ 23 ہزار میں فروخت

’باز فروخت کرنے والوں کو مفت رہائش کے علاوہ دیگر متعدد سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں‘ (فوٹو: واس)
ریاض میں منعقد فالکن میلے میں دو باز ایک لاکھ 23 ہزار ریال میں فروخت ہوگئے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 15 نومبر تک جاری نمائش میں بڑی تعداد میں شائقین شریک ہو رہے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’فروخت ہونے والا پہلا باز شاہین نسل کا ہے۔ اسے 56 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا ہے ‘۔
’جبکہ دوسرے باز پر بولیاں لگانے میں کافی لوگوں نے حصہ لیا تھا۔ اسے بالآخر 67 ہزار ریال میں فروخت کیا گیا ہے‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’باز فروخت کرنے والوں کو انتظامیہ کی طرف سے مفت رہائش کے علاوہ دیگر متعدد سہولتیں بھی فراہم کی جاتی ہیں‘۔
واضح رہے کہ میلے کے تحت مختلف قسم کی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں شہریوں کے علاوہ غیر ملکی بھی دلچسپی لے رہے ہیں۔

شیئر: