عراق میں سیکیورٹی اہلکاروں نے پارلیمانی الیکشن سے دو دن قبل ووٹ ڈالا
عراق میں سیکیورٹی اہلکاروں نے پارلیمانی الیکشن سے دو دن قبل ووٹ ڈالا
جمعہ 8 اکتوبر 2021 20:04
پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت سے 6 ماہ قبل ہورہے ہیں۔(فوٹو اے پی)
عراق میں جمعے کو سیکیورٹی اہلکاروں نے ملک بھر میں پارلیمانی الیکشن کی پولنگ سے دو دن قبل اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے۔
عرب نیوز اور العربیہ نیٹ کے مطابق پارلیمانی انتخابات مقررہ وقت سے 6 ماہ قبل ہورہے ہیں۔
انتخابات سے دو دن قبل جمعے کو’ خصوصی پولنگ‘ کا مقصد پولیس اور فوجیوں کو فری کرنا ہے تاکہ وہ پارلیمانی انتخابات کے دن سیکورٹی فراہم کرسکیں۔
عراقی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی رسول کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے پارلیمانی انتخابات کو محفوظ بنانے کےلیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔
پندرہ لاکھ سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں(فوٹو العربیہ)
انتخابی امور سے متعلق حکومتی مشیر حسین ہنداوی نے بتایا کہ پندرہ لاکھ سے زیادہ سیکیورٹی اہلکاروں ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جبکہ ایک لاکھ 20 ہزار 126 معذور، بے گھر افراد اور ہسپتال کے سیکڑوں مریص اور قیدی بھی ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
اتوار کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں 329 نشستوں کے لیے 3449 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ 2003 میں عراق پر امریکی قیادت میں حملے کے بعد صدام کے زوال کے بعد ہونے والے پانچویں پارلیمانی انتخابات ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق 24 ملین عراقیوں میں سے 38 ملین سے زیادہ ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔
عراق میں شہری ہوابازی کے حکام نے کہا ہے کہ کردستان ریجن سمیت عراق میں تمام ایئرپورٹس سنیچر شام چھ بجے بند کردیے جائیں گے۔
ایئرپورٹس کو پیر کی صبح چھ بجے دوبارہ کھولا جائے گا۔