پاکستان میں عام لوگوں کی طرح ملک کے شوبز ستارے بھی پاکستانی جوہری سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی وفات پر غمزدہ نظر آرہے ہیں۔
مشہور پاکستانی گلوکار علی ظفر نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ’وہ ایک محب وطن تھے اور قوم ہمیشہ ان کی ملک کے لیے خدمات پر ان کی مقروض رہے گی۔‘
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رٰجِعونَ
Saddened to hear about the loss of Dr #AbdulQadeerKhan. He was a patriot and the nation will always be indebted to him for his services to our country. pic.twitter.com/QHXKicUjLd
— Ali Zafar (@AliZafarsays) October 10, 2021
اداکار احسن خان نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’ان کی خدمات نے ہمیں مضبوط بنایا اور فاخر بنایا۔‘
His contributions made us stand proud and strong. We are forever indebted to you #DrAbdulQadeerKhan pic.twitter.com/UBGSwAWZEC
— Ahsan Khan (@Ahsankhanuk) October 10, 2021
عدنان صدیقی نے ان کو ’محسن پاکستان‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہم آج جوطاقت ہیں صرف ڈاکٹر اے کیو خان کی وجہ سے۔‘
We are a nuke-power today only because of AQ Khan. Forever indebted. Khuda Hafiz, Mohsin-e-Pakistan. May Allah grant you higher place in Jannah tul Firdous. Aameen pic.twitter.com/XejxdFkA6K
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) October 10, 2021
صبا قمر نے ایک ٹوئیٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کی دعائیں ان کے گھروالوں کے ساتھ ہیں۔
Sorry to hear about the passing of #DrAbdulQadeerKhan.
Thank you for your services Sir!
My thoughts and prayers are with his loved ones.— Saba Qamar (@s_qamarzaman) October 10, 2021
فلم اور ڈرامہ ایکٹریس ثناء جاوید نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو پاکستان کا ’اصلی ہیرو‘ قرار دیا۔
ثنا جاوید نے لکھا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے مقصد کے لیے انہوں نے اپنی زندگی وقف کردی۔
ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی نمازہ جنازہ اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ادا کردی گئی۔ بعد ازاں ان کی تدفین سرکاری اعزاز کے ساتھ ایچ 8 قبرستان میں کی گئی۔