نائب وزیر ثقافت کی جی سی سی آن لائن اجلاس میں شرکت
منگل 12 اکتوبر 2021 17:03
مشترکہ مسائل اور ثقافتی سرگرمیوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو عرب نیوز)
نائب وزیر ثقافت حامد بن محمد فایز نے گزشتہ روز پیر کو خلیجی تعاون کونسل کے ممالک کے درمیان مشترکہ ثقافتی تعاون کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ثقافتی شعبوں کی بحالی اور کورونا وائرس کی وبا کے اثرات سے تیزی سے باہر آیا جا سکے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حامد بن محمد فایز نے وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن فرحان کی جانب سے خلیجی تعاون کونسل کے وزرائے ثقافت کے 25 ویں اجلاس میں مشترکہ بین الاقوامی تعاون بڑھانے کے لیے سعودی عرب کی خواہش کو اجاگر کیا۔
یہ آن لائن اجلاس بحرین اتھارٹی برائے ثقافت و نوادرات کی صدر شیخہ مائی بنت محمد آل خلیفہ کی صدارت میں میں منعقد ہوا جس میں جی سی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر نایف الحجرف نے بھی شرکت کی۔
نائب وزیرثقافت نے شہزادہ بدر بن فرحان کی موجودہ سیشن کی صدارت کے دوران جی سی سی ممالک کے درمیان ثقافتی تعاون بڑھانے کے لیے بحرین کی کوششوں کو سراہا۔
اجلاس میں مشترکہ مسائل اور جی سی سی ممالک میں ثقافتی سرگرمیوں کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے5 جنوری کو العلا میں اپنے41 ویں سیشن میں سپریم کونسل کے جاری کردہ حتمی اعلامیہ اور العلا اعلامیہ میں شامل متعلقہ موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس کے شرکا نے جی سی سی ممالک میں ثقافتی شعبے سے متعلق پہلووں اور کورونا وبا سے نمٹنے کی کوششوں اور اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔
جی سی سی کے لیے ثقافتی سٹریٹجک برائے2020 تا 2030 مدت کے لیے کوششوں کا احاطہ کیا گیا۔
نائب وزیر ثقافت نے آئندہ سال مملکت کے لیے اس وزارتی اجلاس کی میزبانی پر اپنی خواہشات کا بھی اظہار کیا۔