سعودی اور روسی وزرائے انصاف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
سعودی اور روسی وزرائے انصاف نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے
منگل 12 اکتوبر 2021 23:51
معاہدے کا مقصد وزارت انصاف کے مابین تعاون کو فروغ دیناہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر انصاف ڈاکٹر ولید بن محمد الصمعانی نے ماسکو میں اپنے ہم منصب قسطنطین چویچنکوف کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پردستخط کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مفاہمتی یادداشت کا مقصد سعودی عرب اور رشین فیڈریشن میں وزارت انصاف کے مابین تعاون کو فروغ دینا اور عدالیہ و عدالتی شعبوں کے حوالے سے باہمی امور پر معلومات وتجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔
سعودی وزیرانصاف نے بہترین و مثالی تعاون پر روسی ہم منصب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے دوست ممالک کے ساتھ بین الاقوامی انصاف کی شراکت داری کو مستحکم بنانے کی اہمیت پر زوردیا ۔
مفاہمتی یادداشت میں دوطرفہ معلومات اور تجربات سے استفادہ کرنا اور دوطرفہ وفود کے تبادلے کے علاوہ مشترکہ سیمینارز کا انعقاد شامل ہے۔