پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے نئے منصوبے کا آعلان کیا ہے۔ منصوبے کو ’دی ریگ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق مجوزہ منصوبہ خلیج عرب کے علاقے میں تعمیر کیا جائے گا جس کا مجموعی رقبہ ایک لاکھ 50 ہزار مربع میٹرپرمحیط ہو گا۔
مستقبل کے اس منصوبے میں متنوع اقسام کی تفریح کے علاوہ مثالی ضیافت کے خصوصی مقامات ہوں گے جبکہ بحری سپورٹس اور ایڈونچرز کے لیے بہترین مقام ہوگا۔

دی ریگ مجوزہ منصوبہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت قائم کیا جانے والا جدید ترین منصوبہ ہوگا جو سیاحتی شعبے و تفریحی شعبے کےلیے مرکزی حیثیت کا حامل ہو گا جس سے مقامی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
منصوبے کا اہم ہدف جدید ترین طریقوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین حکمت عملی کے ذریعے ماحول کی حفاظت کرنا ہے جس کے حوالے سے مملکت مسلسل کوشاں ہے۔
PIF Announces "THE RIG." Project.https://t.co/GtOTRgpki9#SPAGOV pic.twitter.com/eVuA9VQH47
— SPAENG (@Spa_Eng) October 16, 2021