جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام
اتوار 17 اکتوبر 2021 11:09
’حوثی ملیشیا نے جنوبی علاقے کو دو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے‘ (فوٹو: العربیہ)
اتحادی افواج نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے کی حوثی کوشش ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’حوثی ملیشیا نے جنوبی علاقے کو دو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے‘۔
’راڈار پر اطلاع ملتے ہی سعودی فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ونوں ڈرونز کو فضا میں ناکارہ بنایا ہے‘۔
اتحادی افواج نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کی شہری آبادی کو محفوظ رکھنے کے لیے ہر وقت مستعد ہیں‘۔