ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا میچ اتوار کے روز پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلا جائے گا اور سوشل میڈیا پر اس میچ سے زیادہ دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور وراٹ کوہلی کے حوالے سے صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔
ٹوئٹر پر یہ بحث بھی چھڑی ہوئی ہے کہ دونوں بلے بازوں میں سے کون اس میگا ایونٹ میں زیادہ اچھی کارکردگی دکھائے گا۔
’کرکٹ بٹس‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے یہ سوال کچھ اس طرح کیا ’بابر اعظم اور وراٹ کوہلی، کون ٹی20 ورلڈکپ 2021 میں زیادہ رنز بنائے گا؟‘
BABAR AZAM AND VIRAT KHOLI WHO WILL SCORE THE MOST RUNS AT THE 2021 T20 WORLD CUP pic.twitter.com/WIt6vFRKCk
— CRICKETBITTS (@cricketbitts) October 19, 2021
ڈینیل الیگزینڈر نامی صارف نے 18 اکتوبر کے وارم میچز کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم نے 121.96 کے سٹرائیک ریٹ سے ویسٹ انڈیز کے خلاف 50 رنز سکور کیے، تاہم وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف میچ میں صرف 11 رنز بناسکے اور ان کا سٹرائیک ریٹ 84.60 تھا۔
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں بابر اعظم کو ’کنگ بابر‘ کا لقب بھی دے دیا۔
بابر اعظم کی تعریفوں پر انڈین ٹوئٹر صارفین بھی کہاں چُپ رہنے والے تھے۔ تانشق نامی صارف نے لکھا کہ ’بابر اعظم کی زندگی کی سب سے بڑی اچیومنٹ یہی ہے کہ ان کا موازنہ وراٹ کوہلی سے کیا جارہا ہے۔‘
Babar Azam's biggest life achievement is being compared to Virat Kohli ! pic.twitter.com/k0hEwiYGaL
— Tanishq (@ImTanishq18) October 18, 2021