قنفذہ کمشنری میں دھند کے باعث سکول ایک گھنٹہ موخر
’حد نگاہ انتہائی متاثر ہونے کے باعث وقت پر طلبہ کا سکولوں کو پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
القنفذہ میں شدید دھند کے باعث محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں کو ایک گھنٹہ موخر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے علاقہ کے رہائشیوں کی سہولت اور طلبہ کی سلامتی کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ’قنفذہ کمشنری اور اس کے ملحقہ علاقوں میں صبح کے وقت دھند کی لپیٹ میں رہتے ہیں۔‘
’اس کے باعث حد نگاہ انتہائی متاثر ہوتی ہے نیز وقت پر طلبہ کا سکولوں کو پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔‘
’لہذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ جن جن علاقوں میں دھند ہے وہاں کے سکولوں کی انتظامیہ کو تعلیمی سرگرمیاں ایک گھنٹہ موخر کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔‘
واضح رہے کہ قنفذہ کمشنری کے رہائشیوں نے متعدد وسائل سے محکمہ تعلیم سے اپیل کی تھی کہ دھند کے باعث طلبہ کا وقت پر پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔