Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں ٹریفک حادثہ، تین خواتین ہلاک

حادثہ یونیورسٹی محلے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے پیش آیا ہے۔‘ ( فوٹو: سبق)
نجران شہر میں ایک ٹریفک حادثے کے باعث تین خواتین ہلاک ہو گئیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  ہلال احمر کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’حادثہ یونیورسٹی محلے میں پیش آیا ہے۔‘
ہلال احمر کے ذرائع نے کہا ہے کہ ’واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب رات گئے ہوا ہے۔‘
’اطلاع ملتے ہی ہلال احمر اور دیگر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچی تو تینوں خواتین کا انتقال ہوچکا تھا۔‘
’ہلال احمر کی امدادی ٹیموں نے متوفی خواتین کو نجران جنرل ہسپتال کے سرد خانے میں منتقل کیا ہے۔‘
واضح رہے کہ محکمہ ٹریفک مذکورہ حادثے کے اسباب اور مزید تفصیلات کے بارے میں اعلامیہ جاری کرے گا۔

شیئر: