Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وبا کے بعد حرمین میں سماجی فاصلے کے بغیر پہلی نماز جمعہ

نمازی اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے- (فوٹو حرمین ٹوئٹر)
ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے حرمین شریفین کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے عائد سماجی فاصلے اور تعداد کی  پابندی کے خاتمے کے بعد جمعہ المبارک کی پہلی نماز کے لیے بہترین انتظامات کیے جائیں-
عاجل نیوز کے مطابق شیخ السدیس نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف میں آنے والے نمازوں کی راحت اور اطمینان کے لیے تمام تر وسائل کو بروے کار لانے کی ہدایت بھی کی ہے-
شیخ السدیس نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہم رب کریم کے شکر گزار ہیں کہ وبا آخری مراحل میں ہے اور اب حرمین شریفین میں نماز باجماعت معمول کے مطابق بغیر سماجی فاصلے کے ادا کی جارہی ہے-
ادارہ امور حرمین شریفین کے نگران اعلی نے حرمین کے انتظامی امور سے تعلق رکھنے والے تمام شعبوں کے سربراہوں کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ وہ نمازیوں اور عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے ہرممکن کوشش کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے-

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 
 
 

شیئر: