Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے چار فوائد کیا ہیں؟

کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکلوں سے محفوظ رہتے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کے چار فوائد ہیں جن میں اہم ترین فائدہ کورونا کی تبدیل ہونے والی شکلوں سے بھی حفاظت ہےـ 
عاجل نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ مملکت میں کورونا وائرس سے بچاو کےلیے منظور شدہ چاروں ویکسین کی دوخوراکوں کو لازمی قرار دیا ہے۔
وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وہ افراد جنہوں نے دونوں خوراکیں لی ہیں وہ کورونا کی نئی تبدیل ہونے والی شکلوں سے محفوظ رہتے ہیں۔
علاوہ ازیں معاشرہ بھی اس وائرس سے محفوظ ہوتا ہے، صحت بہتر رہتی ہے جبکہ معاشرے میں اس مرض کے خلاف قوت مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے۔
واضح رہے وزارت صحت نے مملکت میں ویکسین کی چار اقسام کی منظوری دی ہے جن میں فائزربائیونٹیک، اسٹرازائینکا، جانس اینڈ جانس اور موڈرنا شامل ہیں۔
سعودی عرب کے تمام ریجنز میں ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں سعودی شہریوں اور تارکین کو مفت ویکسین لگائی جاتی ہے۔
وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے مملکت میں 18 برس اور اس سے زائد عمر کے افراد کے لیے بوسٹر ڈوز کی بھی منظوری دی ہے جس پرعمل درآمد جاری ہے۔

شیئر: