وزیر اعظم عمران خان اور بحرینی ولی عہد کی ملاقات
پاکستان اور بحرین کے درمیان گہرے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا( فوٹو پی ایم ہاوس)
وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزاد سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ سے ریاض میں مشرق وسطی گرین انیشیٹو کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دوطرفہ اہیمت کے متعدد امور اور افغانستان میں حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مختلف شعبوں میں دونوں برادر ملکوں کے درمیان قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان اور بحرین کے درمیان گہرے اور برادرانہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
بحرین کے ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ بحرین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اسے تما م جہتوں میں فروغ دینے کے لیے پر عزم ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے زور دیا کہ پرامن اور مستحکم افغانستتان پاکستان او خطے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
دونوں وزرائے اعظم نے متعدد شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے اور باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم نے بحرین کے شہزادہ سلمان بن حمد بن عیسی الخلیفہ کو دورہ پاکستان کا دعوت کی اعادہ بھی کیا۔