Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر سیاحت سے اقوام متحدہ کی عہدیدار میمونہ شریف کی ملاقات

معیار زندگی بہتربنانے کا پروگرام وژن2030 کے اہداف کی جانب ایک قدم ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے اقوام متحدہ  میں انسانی آبادکاری پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر میمونہ محمد شریف سے ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق اس ملاقات میں سعودی وژن 2030 کے تحت مملکت کے شہروں میں معیار زندگی بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس منصوبے میں قومی شناخت اور سعودی ورثے پر توجہ مرکوز ہو گی۔ (فوٹو عرب نیوز)

اس دوران اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر مملکت میں معیار زندگی کے پروگرام کے ساتھ خصوصی طور پر مشرق وسطیٰ میں اس پروگرام کے اطلاق کے لیے تعاون بڑھانے کے پروگرام بھی زیر بحث آئے۔
اقوام متحدہ کےاس پروگرام کا مقصد انسانی بستیوں کی پائیدار اور منصفانہ ترقی کے ساتھ ساتھ مملکت میں  بہتر شہری مستقبل کو فروغ دینا ہے۔
معیار زندگی بہتربنانے کا یہ پروگرام سعودی وژن 2030 کے اہداف کو حاصل کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔
واضح رہے کہ پانچ سال قبل سعودی عرب کی قیادت نے مملکت کی معیشت کو تبدیل کرنے، تیل پر انحصار کم کرنے اور ایک متحرک معاشرے کے لیے سٹریٹجک پلان تیار کیا تھا۔
اس منصوبے کے تحت خصوصی طور پر قومی شناخت ، سعودی ورثے اور اسلامی ثقافت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔
 

شیئر: