ریاض سیزن کے تحت ونٹر ونڈر لینڈ کا آغاز
جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:48
ریاض سیزن کے تحت ونٹر ونڈر لینڈ کا آغاز ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ونٹر ونڈر لینڈ آنے والوں کو تفریح کا نیا تجربہ حاصل ہوگا جہاں جدید طرز کے کھیل اور جھولے فراہم کئے گئے ہیں۔
ریاض ونٹر ونڈر لینڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ہر عمر اور ہر قسم کے لوگوں کی دلچسپی کا خیال رکھا گیا ہے‘۔
ونٹر ونڈر لینڈ آنے والے شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ریاض میں فراہم کی جانے والی تفریح گاہ ڈیزنی لینڈ سے کسی طور کم نہیں۔
انتظامیہ نے کہاہے کہ ’گزشتہ ریاض سیز کے مقابلے میں ونٹرونڈر لینڈ میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔
’یہاں صرف جھولے اور الیکٹرونک گیمز ہی نہیں بلکہ پوری فیملی کی تفریح کا سامان مہیا ہے‘۔
واضح رہے کہ ریاض سیزن کے تحت ونٹر ونڈر لینڈ مارچ 2022 تک جاری رہے گا جہاں شہری وغیر ملکی شام 4 بجے سے رات ایک بجے تک جا سکتے ہیں۔