امریکی خلا نورد کے کیمرے سے سعودی جزیروں کی تصویر
’دیکھنے والے کو گمان کو ہوتا ہے کہ یہ جزائر بہاماس کی تصویر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
امریکی خلا نورد شن کمبیرو نے سعودی جزیروں کی فضا سے لی گئی تصویر شیئر کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق خلا نورد نے سعودی جزیروں کو انتہائی خوبصورت قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’دیکھنے والے کو گمان کو ہوتا ہے کہ یہ جزائر بہاماس کی تصویر ہے مگر حقیقت میں یہ خوبصورت جزیرے سعودی عرب میں واقع ہیں‘۔
’سعودی عرب کے مغربی ساحل پر بحیرہ احمر میں نظر آنے والے یہ جزیرے حیران کن ہیں‘۔