Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے مزید دو لاکھ 80 ہزار ٹیسٹ، 73 نئے مریض

چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 23 ہزار خوراکیں دی گئی ہیں۔ (فائل فوٹو اے ایف پی)
امارات میں سنیچر 6  نومبر کو پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 73 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام نے وزارت صحت کے حوالے سے بتایا ’متاثرین کی تعداد بڑھ کر7 لاکھ  40 ہزار 362 ہوگئی ہے‘۔
وزارت صحت کے مطابق’ ملک میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران جدید تشخیصی آلات کی مدد سے کورونا کے مزید 2 لاکھ 81 ہزار 138 ٹیسٹ کیے گئے‘۔
 وبا سے متاثرہ مریضوں میں سے مزید 101 مکمل صحتیاب ہوگئے، صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 7 لاکھ  34 ہزار 796 ہوگئی۔
بیان میں کہا گیا کہ’ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران زیرعلاج مریضوں میں سے ایک چل بسا، مرنے والوں کی تعداد دو ہزار 139 ہوگئی ہے‘۔
علاوہ ازیں وزارت صحت کے اعلان کے مطابق ’پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا ویکسین کی مزید 23 ہزار 38 خوراکیں دی گئی ہیں۔ اب تک  مجموعی طور پر ویکسین 2  کروڑ 13 لاکھ 23  ہزار 345 خوراکیں دی جاچکی ہیں‘۔

شیئر: