سعودی عرب کی بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے منافع میں غیرمعمولی اضافہ
کمپنی کے خالص منافعے میں حیران کن طور پر 1443 اضافہ ہوا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بجلی فراہم کرنے والی بڑی کمپنی (ایس ای سی) نے کہا ہے کہ 2021 کے پہلے نو مہینوں میں اس کے خالص منافع میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کمپنی کے خالص منافعے میں حیران کُن طور پر 1443 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک برس پہلے ایک ارب دس کروڑ ریال کے نقصان کے مقابلے میں اس نے رواں سال 15 ارب ریال کا خالص منافع کمایا ہے۔
کمپنی نے کہا ہے کہ منافع ایک سے زیادہ فیکٹرز کی وجہ سے ہوا۔ قرض کی مجموعی سطح کم ہونے، مالیاتی اخراجات میں کمی اور اس کے ساتھ بجلی کی فروخت میں چھ اعشاریہ آٹھ فیصد اضافے جیسے عوامل شامل ہیں۔